دس احادیث مبارکہ بسلسلہ نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام – نویں حدیث

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان کی طرف اٹھایا جانا اور پھر ان کا قرب قیامت آسمان سے زمین کی طرف نازل ہونا قرآن مجید اور 100 سے زائد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔

مضامین کے اس سلسلے میں ان سو سے زائد احادیث میں سے ایسی دس منتخب احادیث پیش کی جائیں گی جن میں نزول حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا بیان ہے۔

مضامین کا یہ سلسلہ جناب ابو محمد احمد آرائیں صاحب کی فیس بک تحاریر سے نقل کیا گیا ہے۔

فیس بک پوسٹ کا لنک

ذیل میں نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق دس احادیث کے سلسلے کی نویں حدیث پیش کی جاتی ہے۔

مشکوۃ میں ابن صیاد کا قصہ مذکور ہے کہ صحابہ کرام ؓ کو شبہ تھا کہ یہ دجال ہے۔ چنانچہ حضورﷺ صحابہ کرام ؓ کے ساتھ اس کو دیکھنے کے لئے تشریف لے گئے ۔ اس وقت حضرت عمر ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ مجھے اجازت عطا فرمایئں کہ میں اس کو قتل کردوں۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا ۔

“ان یکن ھو فلست صاحبہ انما صاحبہ عیسی بن مریم “

(اگر یہ ابن صیاد وہی دجال ہے تو پھر تم اسے قتل نہیں کر سکو گے ۔ کیونکہ اس کا قتل عیسی بن مریم علیہ السلام کے ہاتھوں ہوگا)

(مشکوۃ حدیث نمبر 5267 ٬ باب قصہ ابن صیاد)

اس سلسلے کا پہلا مضمون یہاں پڑھیں

Leave a Comment