سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان کی طرف اٹھایا جانا اور پھر ان کا قرب قیامت آسمان سے زمین کی طرف نازل ہونا قرآن مجید اور 100 سے زائد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔
مضامین کے اس سلسلے میں ان سو سے زائد احادیث میں سے ایسی دس منتخب احادیث پیش کی جائیں گی جن میں نزول حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا بیان ہے۔
مضامین کا یہ سلسلہ جناب ابو محمد احمد آرائیں صاحب کی فیس بک تحاریر سے نقل کیا گیا ہے۔
ذیل میں نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق دس احادیث کے سلسلے کی آٹھویں حدیث پیش کی جاتی ہے۔
“عن ابن عباس رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہﷺ صلی اللہ علیہ وسلم لن تھلک امتہ انا فی اولھا وعیسی بن مریم فی آخرھا والمھدی فی وسطھا”
(حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ وہ امت کبھی ہلاک نہیں ہوگی جس کے اول میں میں ہوں اور آخر میں عیسی بن مریم علیہ السلام اور درمیان میں مہدی علیہ الرضوان ہوں گے )
(کنزالعمال حدیث نمبر 38671 ٬ باب خروج المہدی)
اس حدیث کو امام جلال الدین سیوطی رح نے اور علامہ علاءالدین بن حسام الدین نے روایت کیا ہے۔ اور ان دونوں کو مرزاقادیانی نے “عسل مصفی” میں مجدد تسلیم کیا ہے۔
اس سلسلے کا پہلا مضمون یہاں پڑھیں