دس احادیث مبارکہ بسلسلہ نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام – ساتویں حدیث

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان کی طرف اٹھایا جانا اور پھر ان کا قرب قیامت آسمان سے زمین کی طرف نازل ہونا قرآن مجید اور 100 سے زائد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔

مضامین کے اس سلسلے میں ان سو سے زائد احادیث میں سے ایسی دس منتخب احادیث پیش کی جائیں گی جن میں نزول حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا بیان ہے۔

مضامین کا یہ سلسلہ جناب ابو محمد احمد آرائیں صاحب کی فیس بک تحاریر سے نقل کیا گیا ہے۔

فیس بک پوسٹ کا لنک

ذیل میں نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق دس احادیث کے سلسلے کی ساتویں حدیث پیش کی جاتی ہے۔

“عن عبداللہ بن عمر قال قال رسول اللہﷺ ینزل عیسی بن مریم الی الارض فیتزوج و یولد لہ و یمکث خمسا و اربعین سنتہ ثم یموت فیدفن معی فی قبری فاقوم انا و عیسی بن مریم فی قبر واحد بین ابی بکر و عمر”
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ آیئندہ زمانہ میں عیسی علیہ السلام زمین پر اتریں گے۔ وہ نکاح کریں گے اور ان کی اولاد ہوگی اور وہ 45 سال زمین پر رہیں گے ۔ پھر ان کو موت آئے گی اور میرے قریب دفن ہوں گے ۔ قیامت کے دن میں عیسی بن مریم علیہ السلام ابوبکر ؓ اور عمر ؓ کے درمیان قبر سے اٹھوں گا
(مشکوۃ حدیث نمبر 5271 ، باب نزول عیسی علیہ السلام)
اس حدیث کو مرقات میں ملا علی قاری رح نے نقل کیا ہے ۔ اور ملا علی قاری رح کو مرزا صاحب نے “عسل مصفی” میں مجدد تسلیم کیا ہے۔
اس کے علاوہ خود مرزا صاحب نے اس حدیث کے مفہوم کو صحیح تسلیم کیا ہے۔
مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ
“اس حدیث کے معنی ظاہر پر ہی عمل کریں تو ممکن ہے کوئی مثیل مسیح ایسا بھی آجائے جو آنحضرتﷺ کے روضہ کے پاس مدفون ہو۔”
(ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ 470 مندرجہ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 352)

اس سلسلے کا پہلا مضمون یہاں پڑھیں

Leave a Comment