دس احادیث مبارکہ بسلسلہ نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام – چھٹی حدیث

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان کی طرف اٹھایا جانا اور پھر ان کا قرب قیامت آسمان سے زمین کی طرف نازل ہونا قرآن مجید اور 100 سے زائد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔

مضامین کے اس سلسلے میں ان سو سے زائد احادیث میں سے ایسی دس منتخب احادیث پیش کی جائیں گی جن میں نزول حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا بیان ہے۔

مضامین کا یہ سلسلہ جناب ابو محمد احمد آرائیں صاحب کی فیس بک تحاریر سے نقل کیا گیا ہے۔

فیس بک پوسٹ کا لنک

ذیل میں نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق دس احادیث کے سلسلے کی چھٹی حدیث پیش کی جاتی ہے۔

وعن ابن عباس رضی اللہ عنہ فی حدیث طویل قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فعند ذلک ینزل اخی عیسی بن مریم من السماء

“”حضرت ابن عباس ؓ ایک طویل حدیث میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پس اس وقت میرے بھائی عیسی بن مریم علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔”(کنزالعمال حدیث نمبر 39726 ٬ باب نزول عیسی علیہ السلام)

اس روایت میں سیدنا عیسی علیہ السلام کے آسمان سے نازل ہونے کی کس قدر صراحت موجود ہے۔

اس حدیث کو مرزا کادیانی کے تسلیم کردہ دسویں صدی کے مجدد علی بن حسام المتقی ہندی نے اپنی کتاب کنزالعمال میں نقل کیا ہے۔اس کے علاوہ خود مرزا کادیانی نے بھی اس حدیث کو تسلیم کیا ہے۔(حمامة البشری صفحہ 89 مندرجہ روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 314)

اس سلسلے کا پہلا مضمون یہاں پڑھیں

Leave a Comment