سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان کی طرف اٹھایا جانا اور پھر ان کا قرب قیامت آسمان سے زمین کی طرف نازل ہونا قرآن مجید اور 100 سے زائد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔
مضامین کے اس سلسلے میں ان سو سے زائد احادیث میں سے ایسی دس منتخب احادیث پیش کی جائیں گی جن میں نزول حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا بیان ہے۔
مضامین کا یہ سلسلہ جناب ابو محمد احمد آرائیں صاحب کی فیس بک تحاریر سے نقل کیا گیا ہے۔
نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق دس احادیث کے سلسلے کی پہلی حدیث ذیل میں پیش کی جاتی ہے۔ مزید احادیث بھی سلسلہ وار پیش کی جائیں گی۔
عن أَبی هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “”كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ،
“حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ”تمہارا اس وقت کیا حال ہو گا جب (عیسیٰ )ابن مریم تم میں اتریں گے ( تم نماز پڑھ رہے ہو گے ) اور تمہارا امام تم ہی میں سے ہو گا۔“
(بخاری حدیث نمبر 3449 ٬ باب نزول عیسیٰ بن مریم علیہ السلام)